اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال جوڑوں کے مسائل پیدا کرسکتا ہے

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے چھوٹے بچوں میں جوڑوں کے امراض عام ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والے متعدد مطالعات نے صحت کے مختلف پہلوؤں پر اسمارٹ فون کے مضر اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نیند کے معیار ، یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔لیکن آ ج کے دور میں بچوں کا ہر وقت موبائل فون سے چپکے رہنا تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے۔اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران خراب پوسچر میں بیٹھنا بھی کئ مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔

مسلسل آ گے کی طرف خراب پوسچر میں گردن جھکا کر فون استعمال کرنے سے سروائیکل اور ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ ساتھ لیگامینٹس کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق حالیہ دنوں میں جوڑوں کی خرابی کا بڑھتا ہوا مسئلہ خاص طور پر چھوٹے بچوں میں تشویش کا ایک بڑا سبب ہے۔لوگوں میں جوڑوں کے مسائل کی ایک وجہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال ہےاور ان کا استعمال زندگی کا ایک ناگزیر حصہ بن چکا ہے۔

لوگ اسمارٹ فونز کو سوشل میڈیا استعمال کرنے ،دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنی روزمرہ کی ضروریات جیسے کہ الارم اور خریداری وغیرہ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

1- گردن اور کندھوں میں درد کا سبب

اسمارٹ فون کا روزانہ 2 سے 3 گھنٹے سے زیادہ استعمال گردن اور کندھوں میں درد اور کمر کے نچلے حصے میں درد کا باعث بن سکتا ہے۔ خاص طور پر تب جب ہم لیٹ کر موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

2- اوسٹیو آرتھرائیٹس کا خطرہ

انگوٹھے کی ٹائپنگ کا زیادہ استعمال  کارپو میٹا کارپل جوائنٹ کی اوسٹیو آرتھرائیٹس کا باعث بن سکتا ہے اور یہ مسئلہ زیادہ تر نوجوانوں میں دیکھا گیا ہے۔ اوسٹیو آرتھرائیٹس بوڑھوں کی بیماری ہے۔
لیکن اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے کارپو میٹا کارپل جوائنٹ کی بیماری کا شکار اب نوجوان بھی ہو رہے ہیں۔

3-De Quervain’s tenosynovitis

اسمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں سے مسلسل ٹائپنگ کرنا یا کسی اور مقصد کے لیے اسمارٹ فون پرمسلسل ہاتھ کا حرکت میں رہنا کلائی یا ہاتھ میں درد کا سبب بنتا ہے۔

4- کہنیوں میں درد

اسمارٹ فون استعمال کرتے وقت کہنیوں کو مسلسل زیادہ دیر تک موڑے رکھنے سے کہنیوں میں درد کی ایک وجہ بھی ہے۔

5-Hand arm vibration syndrome (HAVS)

وہ بچے جو زیادہ تر وقت اسمارٹ فون پر گیمز کھیلنے میں صرف کرتے ہیں ان کو ہینڈ آرم وائبریشن سینڈورم ہو سکتا ہے۔ بچوں کا کئ کئی گھنٹے اسمارٹ فون کا استعمال ان کے ہاتھ میں بہت زیادہ درد کی وجہ بنتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ان جیسی دیگر ڈیوائسز پر صحت سے متعلق خبر دار کیا جانا چاہیے اور لوگوں کو یہ بھی  بتایا جائے کہ  اسمارٹ فون کتنا اور کیسے استعمال کرنا ہے اور فون زیادہ استعمال کرنے کے باعث پاپ اپ نوٹی فیکیشنز کے ذریعے وارننگ سے آگاہ کیا جانا چاہیے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp