پرتشدد مظاہرین کیخلاف بڑا فیصلہ، پولیس آرڈر ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پنجاب نے املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد مظاہروں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس آرڈرایکٹ 2025 سے متعلق دوسری ترمیم سے پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نہ صرف پرتشدد احتجاجیوں کو سزائیں دی جائیں گی بلکہ ان سے سرکاری و نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی وصول کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیے گئے بل کے مطابق صوبے میں رائٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے گا، جس کی ایڈمنسٹریشن ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر سنبھالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز

متن کے مطابق یونٹ کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا اور اس کے افسران کو غیر قانونی احتجاج اور پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

بل میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی علاقے کو غیر قانونی رائٹ زون قرار دینے کا اختیار ضلعی ڈپٹی کمشنر کے پاس ہو گا، جو اس فیصلے سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کرے گا۔

غیر قانونی رائٹ زون کے تعین کے بعد متعلقہ علاقے کو سیل کیا جا سکے گا، جبکہ ایسے زونز میں صورتحال سے نمٹنے کی ذمہ داری رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے انسیڈینٹ کمانڈر پر ہو گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

انسیڈینٹ کمانڈر پولیس اسٹیشن انچارج کے رینک کا افسر ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کے خلاف اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قانونی کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔

مزید یہ کہ اگر کسی شخص کو پرتشدد احتجاج کا ملزم قرار دیا جاتا ہے تو اسے سزا کے ساتھ ساتھ ہونے والے نقصان کی بھرپائی بھی کرنا ہو گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے اہلکار کا سریلی آواز میں عارفانہ کلام، سکھ یاتریوں کو رُلا دیا

نقصان کا تعین ٹرائل کورٹ، محکمہ داخلہ کی معاونت سے کرے گی، جس میں نجی و سرکاری املاک کو پہنچنے والا نقصان، انسانی جان کو نقصان اور انسانی جان کے ضیاع جیسے معاملات شامل ہوں گے۔

ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں چیلنج کیا جا سکے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ یونٹ میں رائٹ مینجمنٹ فورس کے افسران تعینات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

بل کو مزید غور و خوض کے لیے 2 ماہ کے لیے متعلقہ اسمبلی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کیا جائے گا، جبکہ اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟