چین کی مکمل حمایت سے پاکستان برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے، نذیر حسین

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان۔چین مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معیشت ہی قومی ترقی کا واحد پائیدار راستہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اپنی مصنوعات کے معیار، پیکجنگ اور لیبر اسٹینڈرڈز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر حسین نے کہا کہ چین پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تعاون سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ان مصنوعات بالخصوص غذائی اشیا کی نشاندہی کی جائے جن کی چینی منڈیوں میں زیادہ طلب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان چینی مارکیٹ کی ضروریات اور رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی برآمدی حکمتِ عملی ترتیب دے تو نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی طویل مدتی استحکام حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب