سوشل میڈیا کے مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو بھی آئی فون دینے کا اعلان کر دیا۔
ندیم نانی والا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں نے شیر افضل مروت کو آئی فون دینا نہیں تھا لیکن ان کی بات مجھے اتنی خوبصورت لگی کہ ’یہ لڑکا مجھے پسند آ گیا ہے‘ تو اب میں سوچ رہا ہوں کہ ان کو آئی فون دے دوں۔
شیر افضل مروت کی بات مجھے اچھی لگی میں اُس کو ائی فون دونگا.. ندیم نانی والا pic.twitter.com/Rjuv1L1Eof
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 15, 2025
انہوں ںے مزید کہا کہ شیر افضل مروت نے پوچھا تھا کہ ندیم نانی والا کون ہے اس کی نانی کو کیا ہوا تو میں ان کو بتا دوں کہ میری نانی وفات پا چکی ہیں لیکن جب آپ نے کہا کہ مجھے لڑکا پسند ہے جو آئی فون دیتا ہے تومجھے بہت اچھا لگا اب میں آپ کے لیے بھی آئی فون لا رہا ہوں آپ مجھے ٹائم بتا دیں کہ میں کب آپ کے پاس آؤں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ انہیں ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔
This is hilarious! When reporters asked Sher Afzal Marwat about Nadeem Naniwala and Rajab Butt, he had no idea who they were and said, “Uski naani usay sambhalti hai? Mashallah, kya baat hai, mujhe pasand aa gaya.” 😂 @sherafzalmarwat pic.twitter.com/sp4yYF1HRJ
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) December 10, 2025
صحافیوں کی جانب سے سوال پر شیر افضل مروت نے ابتدائی طور پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس کی نانی کو کیا ہوا ہے؟‘ جس پر صحافیوں نے وضاحت کی کہ ندیم کو نانی نے پالا تھا، اسی وجہ سے اس نے سوشل میڈیا پر اپنا نام ندیم نانی والا رکھا ہے۔
وضاحت سننے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ ’پھر تو وہ بہت کمال کا آدمی ہے۔ اس کی نانی کو اللہ خوش رکھے، وہ ہماری بھی نانی ہو گئی ہے۔ مجھے ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے‘۔














