آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ساحلی علاقے پر ہونے والے حملے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق واقعے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک ساتھی نے بتایا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے تھا جبکہ اس کی والدہ اٹلی کی شہری تھیں۔
🚨 BIG BREAKING: The attacker of Bondi Beach Naveed Akram is of Indian background, is father is Indian and his mother is Italian.
— Confirmed by neighbours in Australia.
This dispels propaganda against Pakistan. pic.twitter.com/IiA6m7BgPG
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 15, 2025
ساتھی کے مطابق وہ اس واقعے پر شدید حیران ہیں کیونکہ وہ اکثر اس بات پر گفتگو کرتے تھے کہ نوید کے پاس اسلحے کے باقاعدہ لائسنس موجود تھے۔
دوسری جانب اس دہشتگردی کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف منظم گمراہ کن مہم بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔
سڈنی کے ساحل پر حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جس کے فوراً بعد اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش شروع کر دی۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جبکہ ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا۔
تاہم آسٹریلیا میں موجود پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے حملہ آوروں کے پاکستانی ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق شدہ معلومات موجود نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ ساجد اکرم سیاحتی ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا، جو حقائق کے برعکس ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا پہنچا تھا، جو بعد ازاں 2001 میں وارینا نامی آسٹریلین خاتون سے شادی کے بعد پارٹنر ویزا میں تبدیل ہو گیا۔
مزید پڑھیں: سڈنی فائرنگ واقعہ: حملے میں ملوث شخص کے بھارتی ہونے کا انکشاف
دوسری جانب بھارتی اور افغان میڈیا جس پاکستانی نوجوان کو دہشتگردی کے واقعے سے جوڑ رہے تھے، اس نے خود آکر وضاحت کی اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔











