بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) نے انقلابی منچ کے ترجمان شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
بڑھتی ہوئی نگرانی کے دوران بی جی بی نے ضلع شیرپور کے نالیتاباری اپازلہ کے باروماری سرحدی علاقے سے غیر قانونی سرحد پار نقل و حرکت میں سہولت کاری کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ، انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی شناخت ہوگئی
بی جی بی ذرائع کے مطابق باروماری بارڈر آؤٹ پوسٹ کی گشت ٹیم نے بنجامن چیران کو گرفتار کیا جو مبینہ اسمگلر فلپ کا سسر ہے، جبکہ دوسرے ملزم سیشل کو بھی حراست میں لیا گیا جو فلپ کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ یہ گرفتاریاں معمول کی گشت کے دوران عمل میں آئیں۔
اس سے قبل بی جی بی نے اسی نیٹ ورک سے وابستہ فلپ کی اہلیہ ڈیلٹا چیران، اس کے سسر یارسان رانگدی اور ایک اور ساتھی لوئس لینگمینجا کو بھی گرفتار کیا تھا، جنہیں بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ، انقلاب منچہ پارٹی کے رہنما عثمان ہادی کو علاج کے لیے سنگاپور منتقل کرنے کا فیصلہ
بی جی بی حکام کا کہنا ہے کہ عثمان ہادی پر حملے کے بعد سرحدی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرحدی دراندازی یا جرائم کی کوشش کو روکا جا سکے۔














