تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر تعلیمی اداروں سے منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے ایک اہم کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو اس خطرناک ناسور سے محفوظ رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کو توڑ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، لیکچرز اور مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو اس لعنت سے دور رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت نتائج کے حصول کے لیے پولیس، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان نسل کا روشن مستقبل محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے اور تعلیمی ماحول کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟