اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کے تحت منشیات کے خلاف جاری تحریک ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت رواں ماہ پھر سے بھرپور کارروائیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری، 138 ملزمان گرفتاری

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 71 مقدمات درج کیے اور 72 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 42 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 16 کلوگرام سے زائد چرس اور 6 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں، 255 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 47 مشکوک افراد تھانے منتقل

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز کر رہی ہیں اور نوجوانوں میں منشیات کے اثرات کم کرنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp