صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے فوتیدگی کے موقع پر کھانا پکانے یا دعوتی تقریبات پر کسی قسم کی پابندی سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
Fake news pic.twitter.com/bnW13eY8nR
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 15, 2025
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا اور سوگ کے موقع پر سادگی کو فروغ دینا ہے اور اس ضمن میں جلد ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔














