وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے شہدا کے ورثا کی ملاقات، امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مئی 2025 کے بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت ہر قدم پر شہداء کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ورثا کے لیے کابینہ سے منظور شدہ امدادی رقم میں اضافے اور زخمی اہلکاروں کے لیے امداد بڑھانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ کابینہ سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم میں مزید 50 لاکھ روپے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہداء کے اہلخانہ کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ میں زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’آزادی یا موت‘: عمران خان کا پیغام موصول، بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے کیا چاہتے ہیں؟

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں اور حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے۔ شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور خیبر پختونخوا حکومت ان کے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘