کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے چلنے والی مسافر ٹرینوں کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج معطل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل نہیں چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھا میں ٹرین پولیس موبائل سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
ریلوے حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے اندرونِ ملک چلنے والی تینوں ٹرینیں معطل رہیں گی۔













