سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر بس سے اغوا ہونے والے تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق ابتدائی طور پر بس کنڈکٹر مغویوں کی درست تعداد بتانے سے قاصر رہا تھا، تاہم تحقیقات میں سامنے آیا کہ ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ان میں سے 13 افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے جبکہ ایک مغوی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع جعفرآباد کا رہائشی تھا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی
پولیس کے مطابق بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ بھی ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ بھی فائر کیے۔














