کرسمس کے موقع پر اضافی تعطیل کا اعلان کردیا گیا

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی مناسبت سے پہلے ہی عام چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیل تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر لاگو ہوگی جو حکومت سندھ کے زیر انتظام ہیں، تاہم ضروری خدمات سے وابستہ عملہ اس میں شامل نہیں ہوگا۔

حکومت سندھ کا یہ اقدام مسیحی برادری کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟