نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی
پنجاب کے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں دھند اور اسموگ میں شدید اضافے کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند میں اضافہ متوقع ہے۔
Video shows India’s skies filled with toxic smog as pollution drives air quality to hazardous levels. In New Delhi, the Air Quality Index reached 498, close to the maximum of 500, making the capital one of the most polluted cities in the world. pic.twitter.com/PAz7BCu5lh
— Al Jazeera English (@AJEnglish) December 16, 2025
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 20 دسمبر تک رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ کم رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ادارے نے ڈرائیور حضرات کو شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو دھند کے اثرات سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Dense Fog Alert Across Punjab & Plains
Valid: December 17–20 Dec.
Affected Areas
Lahore, Faisalabad, Multan, Bahawalpur, Sialkot, Gujranwala, Sheikhupura), Islamabad/Rawalpindi, parts of Khyber Pakhtunkhwa plains, upper Sindh.
Hazard Types
Low visibility (<500m)@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/4VVITKhPWn— Media Talk (@mediatalk922) December 17, 2025
این ای او سی کی جانب سے بھی متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔














