عالمی فٹبال آئیکون لیونل میسی نے جنگلی حیات کی بحالی اور تحفظ کے مرکز ونتارا کا دورہ کیا، جو امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔ یہ دورہ ان کے GOAT Tour 2025 کا آخری مرحلہ تھا۔

میسی نے ونتارا میں گنیش پوجا، ہنومان پوجا اور شیو ابھیشیک میں حصہ لیا اور مختلف جانوروں کے ساتھ موج مستی کی۔ ان کے ساتھ انٹر میامی کے ٹیم ساتھی لوئس سواریز اور رودریگو ڈی پال بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں رسوائی کا سامنا، بھارتی سیاستدان نے تمام حدیں پار کردیں
ونتارا مرکز میں ایک شیر کے بچے کا نام ’لیونل‘ رکھا گیا تاکہ فٹبال کے عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ میسی نے ایک بچائے گئے ہاتھی کے بچے ’مانک لال‘ کے ساتھ غیر رسمی فٹبال سرگرمی بھی کی۔

میسی کے ونتارا دورے کی تصاویر ریلائنس کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ ایک صارف نے کہا کہ جب عالمی آئیکون مقامی روایات میں شامل ہوتے ہیں تو پیغام بھی عالمی ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مکیش امبانی ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین فرد بن گئے، کل مالیت کتنی ہوگئی؟

میسی نے بھارت کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، ’نمستے انڈیا! دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور کولکتہ کے شاندار دورے کے لیے شکریہ۔ آپ کی محبت، مہمان نوازی اور جوش و خروش واقعی قابلِ تعریف ہے۔ امید ہے کہ بھارت میں فٹبال کا مستقبل روشن ہوگا۔‘














