بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چاؤن نے آپریشن سندور کے معاملے پر ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس آپریشن کے پہلے ہی دن بھارتی فوج کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے اور کون کون سے جنگی طیارے تباہ ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
چاؤن نے واضح کیا کہ 7 مئی کو ہونے والی مختصر فضائی جھڑپ میں بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور اس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کی صورتحال اتنی خراب ہو گئی کہ تمام طیاروں کو زمینی سطح پر روک دیا گیا اور ایک بھی طیارہ پرواز نہ کر سکا۔
🔴#BREAKING | “There is no need to apologise” : Former Maharashtra Chief Minister Prithviraj Chavan amid row over ‘Operation Sindoor’ remarkhttps://t.co/1v08nCeOrm
NDTV’s @awasthiabhi11 joins @ParmeshwarBawa with more details pic.twitter.com/U9AqSOJpN6
— NDTV (@ndtv) December 17, 2025
انہوں نے کہا کہ اگر کسی فضائی اڈے سے طیارے اڑتے بھی تو انہیں بھی مار گرائے جانے کا قوی امکان تھا۔ سابق وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ حقائق ہیں اور انہیں تسلیم کرنا ضروری ہے، چاہے عوامی سطح پر اس حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہو۔
تاہم اپنے بیان کے اگلے روز پرتھوی راج چاؤن نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان پر معافی مانگنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
Pune: Former Maharashtra CM and senior Congress leader Prithviraj Chavan says, “On the first day (of Operation Sindoor) we were completely defeated. In the half-hour aerial engagement that took place on the 7th, we were fully defeated, whether people accept it or not. Indian… pic.twitter.com/3JRROmLoJh
— ANI (@ANI) December 16, 2025
مزید پڑھیں: کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
چوہان کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور آپریشن سندور کی ناکامی پر قومی سطح پر بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔














