آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے اور کون کون سے جنگی طیارے تباہ ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی دفاعی جریدے Key Aero کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق رواں برس مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری کارروائیوں کو یکجا کر کے دشمن کو مفلوج کیا۔

یہ  بھی پڑھیں:رافیل اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں ہونے والی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 گرائے گئے۔ بھارت ان طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ واضح تصاویر فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز

Key Aero کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا، اور اس دوران 4 رافیل طیاروں کے علاوہ مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون بھی تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، جبکہ برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سائبر اور روایتی عسکری اقدامات

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا۔ یہ کارروائی سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کرنے کی پہلی مثال ہے۔

Key Aero نے بتایا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔ اس سے قبل پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

غزہ امدادی فلوٹیلا کی روک تھام اور کارکنوں کی گرفتاری، اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ