آئی ایم ایف کا عالمی کساد بازاری میں کمی کا عندیہ

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مختلف عوامل کے پیش نظر عالمی نمو میں بہتری اور دنیا میں کساد بازاری میں کمی واقع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف نے منگل کو امریکہ اور یورپ میں لچکدار طلب، توانائی کے اخراجات میں نرمی اور کورونا کی سخت پابندیوں کو ترک کرنے کی صورت میں چین کی معیشت کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے اپنا سال 2023 کے عالمی نمو کا نقطہ نظر قدرے بڑھا دیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی نمو اب بھی 2023 میں 2.9 فیصد تک گرے گی جو کہ 2022 میں 3.4 فیصد تھی لیکن اس کی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی پیشگوئی اس سال اکتوبر میں 2.7 فیصد نمو کی پیشگوئی کے مقابلے میں بہتری کی جانب اشارہ کرتی ہے تاہم اس کے ساتھ خبردار بھی کیا گیا ہے کہ دنیا بآسانی کساد بازاری کا شکار بھی ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں عالمی نمو میں تھوڑی تیزی آئے گی جو کہ 3.1 فیصد تک ہوگی۔

عالمی ادارے کے چیف ماہر اقتصادیات پیئر اولیور گورینچاس کا کہنا ہے کہ کساد بازاری کے خطرات کم ہو گئے ہیں اور مرکزی بینک مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں پیش رفت کر رہے ہیں لیکن قیمتوں کو روکنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ یوکرین میں جنگ کے مزید بڑھنے اور کوویڈ 19 کے خلاف چین کی جنگ سے نئی رکاوٹیں بھی کھڑی ہوسکتی ہیں۔

گورنچاس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا لیکن یہ ایک اہم موڑ کی نمائندگی بھی کرتا ہے جس میں ترقی کی شرح نیچے آتی ہے اور پھر افراط زر میں کمی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟