آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بوندی بیچ پر ہونے والے ہولناک دہشتگرد حملے کے تناظر میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جہاں حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا اور تفتیشی اداروں کے مطابق ساجد اکرم، جو حملے کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا، بھارتی پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر کرتا رہا۔ امیگریشن حکام کے مطابق ساجد اکرم نے حملے سے کچھ عرصہ قبل فلپائن کا سفر بھی بھارتی پاسپورٹ پر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بوندی فائرنگ کیس: بھارتی نژاد نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد
آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم اپنے بیٹے نوید اکرم کے ہمراہ اس حملے میں ملوث تھا، جبکہ نوید اکرم اس وقت شدید زخمی حالت میں زیرِ حراست ہے اور اس پر 59 الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، جن میں 15 قتل اور دہشتگردی کا الزام بھی شامل ہے۔
🚨 Breaking
Indian Passport of Sajid Akram 👇 pic.twitter.com/nOmPepvgIi— Ammar Solangi (@fake_burster) December 17, 2025
پولیس نے بوندی بیچ حملے کو باقاعدہ دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے شدت پسند تنظیم داعش سے منسوب جھنڈے اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، تاہم اس کے اپنے اہلِخانہ سے روابط محدود تھے۔ واقعے کے بعد سڈنی سمیت پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ حملے میں زخمی متعدد افراد تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سڈنی حملے کے دوسرے کردار نوید اکرم کا آسٹریلوی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بوندی بیچ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے دوسرے مرکزی کردار نوید اکرم کا آسٹریلوی پاسپورٹ بھی منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سڈنی ساحل پر فائرنگ کے بعد ایشز سیریز کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی
نوید اکرم، جو اس وقت شدید زخمی حالت میں پولیس تحویل میں ہے، آسٹریلوی شہریت رکھتا ہے اور اسی پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر کرتا رہا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نوید اکرم اپنے والد ساجد اکرم کے ہمراہ اس حملے میں ملوث تھا، جبکہ ساجد اکرم حملے کے دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
Australian Passport of Naveed Akram 👇 https://t.co/Gh2HoVMfo1 pic.twitter.com/0LnRuMo7qc
— Ammar Solangi (@fake_burster) December 17, 2025
پولیس کے مطابق نوید اکرم پر مجموعی طور پر 59 الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، جن میں 15 قتل، درجنوں اقدامِ قتل اور دہشتگردی کا ایک سنگین الزام بھی شامل ہے۔
تحقیقات کے مطابق نوید اکرم اور اس کے والد نے حملے سے قبل فلپائن کا سفر بھی کیا تھا، جس کے باعث معاملے کے بین الاقوامی پہلوؤں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔














