سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران گھوٹکی میں بس سے مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکو ہلاک کر دیے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق یہ کارروائی کچہ کراچی کے علاقے میں انجام دی گئی، جس میں اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
یاد رہے کہ پیر کی رات قریباً 9 بجے، ضلع گھوٹکی کے گڈو کشمور انٹرچینچ کے قریب 30 سے 40 ڈاکوؤں نے درجن سے زیادہ مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں کچے میں لے گئے تھے۔
تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام مغوی افراد کو محفوظ طور پر بازیاب کروا لیا گیا تھا۔














