آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والی ہولناک فائرنگ میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کے چند ہی دن بعد سامنے آنے والے نئے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ سڈنی میں اسلحہ رکھنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد افراد ایک ہی لائسنس پر کئی کئی آتشیں اسلحہ خرید رہے ہیں۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کئی لائسنس ہولڈرز کے نام ایک ہی لائسنس کے تحت تقریباً 300 بندوقیں رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف

حیران کن طور پر سرفہرست 10 مالکان میں سے 6 کا تعلق مضافاتی سڈنی سے ہے اور ان میں سے کوئی بھی نہ تو اسلحہ جمع کرنے والا ہے اور نہ ہی اسلحہ ڈیلر۔

اسلحہ رجسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق سڈنی کے بعض لائسنس یافتہ افراد کے پاس سینکڑوں بندوقیں موجود ہیں۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں شائع شدہ معلومات کے مطابق چیفلی–لا پیروز کے ایک فرد کے پاس 295، پنچ بول کے ایک رہائشی کے پاس 226، ٹیری ہلز میں 207، نارابین میں 198 جبکہ برُووڈ کے ایک شخص کے پاس 192 بندوقیں رجسٹرڈ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 41 فیصد لائسنس ہولڈرز بڑے شہروں مثلاً سڈنی، نیوکاسل اور وولونگونگ میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:سڈنی میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم کی فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

سڈنی میں ایک اوسط لائسنس ہولڈر کے پاس 3 یا اس سے زائد بندوقیں ہیں، جبکہ پورے نیو ساؤتھ ویلز میں یہ اوسط 4 سے زیادہ بندوقیں فی لائسنس ہے۔

ریاست میں ہر 33 افراد میں سے ایک کے پاس بندوق رکھنے کا لائسنس ہے، جبکہ 11 لاکھ 33 ہزار 690 آتشیں اسلحہ قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں، جو آسٹریلیا کی کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کے قوانین کے تحت اسلحہ لائسنس رکھنے والا شخص قانونی طور پر جتنی چاہے بندوقیں رکھ سکتا ہے، کیونکہ قانون میں زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں۔

مزید پڑھیں:سڈنی فائرنگ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر کئی جانیں بچانے والا مسلمان شہری احمد ہیرو قرار

کسی ایک علاقے میں اگرچہ لائسنس ہولڈرز کی تعداد 20 یا 30 ہی ہو، لیکن ان میں سے چند افراد کے پاس 200 سے زائد بندوقیں ہو سکتی ہیں۔

آسٹریلین گن سیفٹی الائنس کے اسٹیفن بینڈل کے مطابق، آسٹریلیا کے مضافاتی علاقوں میں تقریباً 5 لاکھ بندوقیں قانونی طور پر موجود ہیں۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ جنوب مغربی سڈنی کے علاقے کیمڈن میں سب سے زیادہ 2,621 لائسنس یافتہ اسلحہ مالکان ہیں، اس کے بعد ونزر میں 2,232، لیورپول میں 2,010، وائیونگ میں 1,736، گوسفرڈ میں 1,587 اور کیمپبل ٹاؤن میں 1,433 شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

جنوری میں شائع ہونے والی دی آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ملک میں شہریوں کے زیرِ ملکیت قانونی بندوقوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جو 1996 کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے۔

1996 میں پورٹ آرتھر قتلِ عام کے بعد اسلحہ قوانین سخت کیے گئے تھے۔

آسٹریلین کریمنل انٹیلیجنس کمیشن کا کہنا ہے کہ قانونی اسلحے کے علاوہ ملک بھر میں تقریباً 2 لاکھ غیر قانونی بندوقیں بھی گردش میں ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے پر کینیڈین وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر

دہشت گردانہ حملے کے بعد آسٹریلوی قیادت ملک گیر سطح پر اسلحہ قوانین مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے، جن میں ایک فرد کے پاس بندوقوں کی تعداد پر حد مقرر کرنا اور صرف آسٹریلوی شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنا شامل ہے۔

یہ تجاویز اس وقت سامنے آئیں جب وزیراعظم انتھونی البانیز نے حملے کے بعد اسلحہ قوانین پر غور کے لیے ریاستی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

وزیراعظم نے قومی کابینہ پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل فائرآرمز ایگریمنٹ کا ازسرِنو جائزہ لے، جو 1996 کے پورٹ آرتھر سانحے کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، تاکہ ملک بھر میں اسلحہ قوانین کو مزید سخت بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ