آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، فرحان یوسف کپتان برقرار

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور ICC انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔

سہ ملکی سیریز میں افغانستان، پاکستان اور میزبان زمبابوے شریک ہوں گے، جو 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر ہوگی، جو 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں 50 اوورز کے فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن ٹی 20 میں 6 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان انڈر 19 اس وقت دبئی میں ACC انڈر 19 ایشیا کپ میں کھیل رہا ہے اور جمعہ، 19 دسمبر کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا۔ فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔

ایشیا کپ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں رائٹ آرم فاسٹ بولر عمر زیب کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ لیفٹ آرم اسپنر محمد حذیفہ شامل نہیں ہوں گے۔

15 رکنی اسکواڈ:

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مؤمن قمر، محمد صیام، محمد شایان (وکٹ کیپر)، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب

متبادل کھلاڑی:

عبدالقادر، فرحان اللہ، حسن خان، ابتسام اظہر، محمد حذیفہ

اسکواڈ اسٹاف:

سرفراز احمد (مینجر/مینٹر)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبید اللہ (فزیو)، علی حمزہ (اینالسٹ)

مزید پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا

سہ ملکی سیریز کے میچز:

25 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ افغانستان

27 دسمبر – افغانستان بمقابلہ پاکستان

29 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ پاکستان

31 دسمبر – زمبابوے بمقابلہ افغانستان

2 جنوری – پاکستان بمقابلہ افغانستان

4 جنوری – زمبابوے بمقابلہ پاکستان

6 جنوری – فائنل

مزید پڑھیں: ایشین انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچز:

16 جنوری – پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

19 جنوری – پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ

22 جنوری – زمبابوے بمقابلہ پاکستان

24 جنوری تا 1 فروری – سپر 6 میچز

3 فروری – پہلا سیمی فائنل

4 فروری – دوسرا سیمی فائنل

6 فروری – فائنل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp