لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سردیوں میں لاہور میں سورج دیکھنے کو ملا ہے اور اس کے پیچھے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

عاشق حسین کرمانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ملیحہ ہاشمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنزاً سوال کیا کہ ’یہ کون لوگ ہیں؟‘۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ لاہوری اس سے پہلے سورج کو بلب ہی سمجھتے رہے۔

لائبہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ لاہوری بڑے خوش نصیب ہیں جنہوں نے سردیوں میں پہلی مرتبہ سورج دیکھا اور یہ سب مریم نواز کی وجہ سے ہوا ہے۔

شائستہ اسلم نے سوال کیا کہ یہ ویڈیو واقعی اصل ہے؟ انہوں نے کہا کہ خوشامد کی بھی حد ہوتی ہے۔

صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف میمز بھی بنائیں اور طنزیہ تبصرے بھی کیے جس کے بعد یہ ویڈیو کئی فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پیجز پر تیزی سے شیئر کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp