نیدرلینڈز سے روانہ ہونے والے کے ایل ایم کے طیارے میں ایک غیر متوقع مہمان، یعنی چوہا، مسافر کیبن میں دیکھا گیا، جس کے باعث پائلٹ کو طیارے کو جزیرے اروبا تک جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، خاتون ڈرائیور زخمی
ایئر لائن کے مطابق جس وقت چوہا جہاز میں نظر آیا اس وقت طیارہ سمندر کے اوپر تھا، اس لیے پلٹنے یا ایمرجنسی لینڈنگ ممکن نہیں تھی۔ یہ پرواز ابتدا میں اروبا کے بعد ڈچ کیریبین جزیرہ بونیر اور پھر واپس امستردام جانے کے لیے تھی، لیکن اروبا پہنچنے پر طیارہ زمین پر اتار دیا گیا۔
A massive RAT hitched a ride on a KLM flight from Amsterdam to Aruba, crawling around the cabin mid-Atlantic
Flight continued safely, but the plane was grounded for deep cleaning & rat hunt (which reportedly took over 36hrs) pic.twitter.com/W5XV4fLATi
— RT (@RT_com) December 14, 2025
کے ایل ایم کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ تھا اور مسافروں اور عملے کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے اروبا سے بونیر اور امستردام جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی تاکہ طیارے کی مکمل صفائی کے بعد دوبارہ اڑان بھری جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چوبیس دن تک بحیرۂ کیریبین میں پھنسے ملاح کی کہانی
ایئر لائن نے مسافروں کے لیے رات کے قیام کے انتظامات کیے اور اگلے دن متبادل پروازوں کا بندوبست کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چوہے کی جہاز میں موجودگی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور یہ مسافروں کے لیے ایک بدقسمت تجربہ رہا۔














