امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 مشتبہ کشتیوں پر مہلک کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کو بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بحرالکاہل میں نیا حملہ، 4 افراد ہلاک، وینزویلا تنازع شدت اختیار کر گیا
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد سرگرمیوں سے تھا۔
On Dec. 18, at the direction of @SecWar Pete Hegseth, Joint Task Force Southern Spear conducted lethal kinetic strikes on two vessels operated by Designated Terrorist Organizations in international waters. Intelligence confirmed that the vessels were transiting along known… pic.twitter.com/CcCyOgYRto
— U.S. Southern Command (@Southcom) December 19, 2025
پہلی کشتی پر حملے میں 3 جبکہ دوسری کشتی پر کارروائی کے دوران 2 افراد مارے گئے، بیان میں واضح کیا گیا کہ اس کارروائی میں امریکی فوج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی فوج کے مطابق 18 دسمبر کو وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک فورس ’سدرن اسپیئر‘ نے یہ مہلک فضائی و بحری کارروائیاں انجام دیں۔
مزید پڑھیں: امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی
’خفیہ معلومات سے تصدیق ہوئی تھی کہ یہ کشتیاں مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھیں اور نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ انتظام تھیں۔‘
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات اسمگلنگ اور اس سے جڑی دہشت گرد سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشن ’آپریشن سدرن اسپیئر‘ کا حصہ ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنا ہے۔














