سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے اپنی وفات کے بعد آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کوآپریشن فورم کے تحت کابل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد
جمعے کے روز خرم دستگیر خان نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے شعبہ امراضِ چشم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کارنیا کی بیماری کے باعث بینائی سے محروم 5 مریضوں کی عیادت کی۔ ان مریضوں کی بینائی پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی زیرِ نگرانی کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کے بعد بحال ہوئی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی قیادت میں اب تک 161 کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی سے کی جاچکی ہیں، جو ادارے کے لیے ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: آنکھوں کو متاثر کرنے والا انجیکشن مارکیٹ سے اٹھا دیا گیا، سپلائرز کیخلاف کارروائی کا آغاز
خرم دستگیر خان نے عظیم انسانی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حکم سے وفات کے بعد ان کے آنکھوں کے کارنیا عطیہ کیے جائیں گے تاکہ نابینا افراد بھی دنیا کی روشنی دیکھ سکیں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نیک اور انسانی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔














