توشہ خانہ کیس ٹو کا فیصلہ شواہد اور قانونی اصولوں کے مطابق آیا ہے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ کیس ٹو کے فیصلے پر نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا کہ 2018 کے رولز کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کی وصولی اور ریکارڈنگ کے عمل پر مکمل قانونی طریقہ کار اپنایا جانا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17- 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا کہ توشہ خانہ گفٹس کے حوالے سے تمام تر کارروائیاں 2018 کے رولز کے مطابق ہونی چاہئیں تھیں اور یہ رولز بالکل واضح اور ایکسیپٹو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں تمام گواہان کے بیانات اور شواہد سامنے رکھے گئے، اور ملزمان کو اپنا دفاع پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ برانڈڈ جیولری سیٹ کی مارکیٹ ویلیو بھی قانونی طریقہ کار کے مطابق معلوم کی گئی، جس کی مالیت تقریبا 32 سے 33 کروڑ روپے تھی، جس کو خان صاحب نے قانونی اور آئینی اصولوں کے مطابق ڈپازٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ عدالت نے تمام شواہد اور قانونی اصولوں کے مطابق فیصلہ دیا اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی گئی۔ ایک سب سے دلچسپ بات میں آپ کو بتاؤں، باقاعدہ طور پر ایک پروسیجر اپنایا گیا، جو میجر لیگل اسسٹنٹ کے پروسیجر کے مطابق ہوتا ہے، کہ جس کمپنی یا برانڈ کی وہ جیولری سیٹ تھی، اس کی مارکیٹ ویلیو پوچھی گئی۔ جب وہ بتائی گئی تو اس میں تقریباً 32 سے 35 کروڑ روپے کا ٹیکہ تھا، جس کو خان صاحب نے قانونی طریقہ کار کے مطابق ڈپازٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ قانون کے مطابق فیصلہ دیا گیا، جو آئینی طور پر درست ہے۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ یہ خوش آئین فیصلہ اس وجہ سے بھی اہم ہے کہ وہ جماعت جو کرپشن کے خلاف نعرہ لے کر پاکستان میں آئی تھی، اور 14 سال سے ایک صوبے میں اقتدار میں رہی، وہاں احتساب کمیشن کو تالے لگا رکھے تھے۔ اس کی سیاست کا محور کرپشن تھا، چاہے ہسپتال ہو یا کوئی اور ادارہ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا کہ ایک پرائم منسٹر نے اپنے ایکس چیکر اور مس کے ذریعے اپنے ملک کے لوگوں کو چکمہ دے کر ایسی جیولری کو سستے داموں میں فروخت کیا، جو سعودی عرب جیسے دوست ممالک سے دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟