وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے توشہ خانہ کیس ٹو کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انصاف فراہم کیا اور فیصلہ شواہد کی بنیاد پر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17- 17 سال قید اور جرمانے کی سزا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ قوم کو مسلسل یہ بتایا جاتا رہا کہ دوسروں پر کس قسم کے الزامات ہیں، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہا جاتا رہا، جبکہ اصل میں وہی لوگ ڈاکے مارتے رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات دستاویزی شواہد پر مبنی ہے، اور عدالت نے تمام شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔ مشیر نے کہا کہ جن لوگوں نے انٹریز اور انڈر ویلیو کی، ان کے بیانات بھی سامنے ہیں، لیکن یہ سب دستاویزی ثبوت کے مطابق ہے اور عدالت نے انصاف پوری طرح فراہم کیا۔














