اسلام آباد پولیس سیکیورٹی ڈویژن کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی، اہم اصلاحات اور نمایاں اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے تحت سیکیورٹی ڈویژن میں مؤثر اصلاحات متعارف کروائی گئیں، جن کا مقصد دارالحکومت میں امن و امان کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

چینی باشندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں جدید پینک الرٹ سسٹم متعارف کروایا گیا، جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظتی دیوار پر برقی تار کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹری پوائنٹس پر جدید ANPR کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب

سیکیورٹی ڈویژن نے سرینہ ناکہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے ہوئے اپ گریڈ کیا، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور مختلف بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران ریکارڈ تعداد میں پروموشنز کی گئیں اور سیکیورٹی ڈویژن کے افسران کو ترقی کے بعد باقاعدہ طور پر نئے رینکس لگائے گئے۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ’غازی ویک‘ کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ سفارتخانوں کے سیکیورٹی افسران کے ساتھ اوپن کانفرنسز منعقد کی گئیں، جن میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل اور بہتری کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار

رپورٹ کے مطابق ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں مؤثر اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے 31 اور سینیٹ کے 17 اجلاس مکمل طور پر محفوظ ماحول میں منعقد ہوئے۔ سال بھر میں 4 مشترکہ پارلیمانی اجلاس اور متعدد اہم ان کیمرا بریفنگز کی سیکیورٹی بھی کامیابی سے یقینی بنائی گئی۔

سیکیورٹی ڈویژن نے سال 2025 کے دوران 903 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور تقریبات کی سیکیورٹی فراہم کی، جبکہ 15 بین الاقوامی وی وی آئی پی وفود کی آمد و رفت پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق اسلام آباد پولیس سیکیورٹی ڈویژن حساس تنصیبات، سفارت خانوں اور اہم شخصیات کے تحفظ میں ہمہ وقت متحرک ہے، اور شہر میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب