پاکستان میں مہنگائی کی شرح 30فیصد تک بڑھنے کا امکان

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: پاکستان میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے  مہنگائی کی مجموعی شرح  30فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس ٹریبون میں شائع جاری مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے  میں مہنگائی کی شرح گزشتہ 49سال کی بلند ترین سطح  تک جانے کا امکان ہے،حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 200بلین اضافی ٹیکسز لگانے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے آنے والے مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی 30 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے،عام کھانے پینے کی چیزیں مثلا آتا، گھی، چکن ،چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ عام صارفین کے بجلی اور گیس کے بلوں میں بھی اضافے کا امکان ہے،پاکستان اسٹیٹ بنک نے  بھی شرح  سود 17 فیصد کر دی ہے، جبکہ مہنگائی میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس شرح سود میں مزید اضافے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے نومبر 2022 میں سال 2023 میں منگائی 21 سے 23 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ 2022 میں مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد تک بڑھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت کے باعث مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی