حکومت میں آتے ہی عام آدمی کی بات سنی، ایک اسکیل کے ملازمین کو مستقل کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام جن مسائل کو لے کر سڑکوں پر آئے وہ کوئی اڑھائی سال کے مسائل نہیں تھے بلکہ 70 سالوں کے مسائل ہیں، تاہم اب عوام سڑکوں پر اس لیے آئے کہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے لیے اب بات کرنے والا کوئی موجود نہیں، ہم نے آتے ہی عام آدمی کی بات سنی ہے، لوگوں نے سمجھا کہ یہ صرف ایم ایل ایز کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد کا تفصیلی دورہ، سرکاری منصوبوں کا جائزہ لیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیجانی اور بے یقینی کی ایسی کیفیت تھی کہ صرف یہ سمجھا جا رہا تھا کہ اب ماسوائے فلسفے کے اور کوئی بات نہیں ہوگی، ماسوائے نظام کو ٹھیک کرنے کے اب کوئی راستہ نہیں رہا۔ جن مسائل پر لوگ سڑکوں پر نکلے وہ اڑھائی سال کے مسائل نہیں تھے بلکہ یہ مسائل 70 سال سے چلے آ رہے تھے، لیکن کیا وجہ تھی کہ 70 سال کے مسائل لوگوں کو 2 سال میں یاد آ گئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ مسائل 2 سالوں میں اس لیے سامنے آئے کہ لوگوں کو محسوس ہوا کہ ان کے لیے جو لوگ بات کیا کرتے تھے وہ اب موجود نہیں ہیں، ان کے اوپر اب کوئی سیاسی جماعت کا لیبل بھی نہیں رہا، کوئی اس حکومت کی آنرشپ نہیں لے رہی، ورکرز سیاسی پارٹیوں سے علیحدہ ہو گئے، پھر میڈیا، سوشل میڈیا، کوئی ایک ایسا طبقہ نہیں تھا جو اس حکومت کی آنرشپ لینے کو تیار ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اسی بنا پر بے یقینی اور مایوسی بڑھتی گئی اور ہم ایک ایسی بند گلی کی طرف جا چکے تھے کہ اگر اس کو روکا نہ جاتا تو اس کا انجام ریاست کسی ایسے موڑ پر بھگتتی کہ جس نظام کو لانے میں ہمارے بزرگوں نے اپنی زندگیاں صرف کر دیں، وہ کسی دوسرے پس منظر کی طرف جا سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں آتے ہی وہ بات کی جو ایک عام آدمی کی بات تھی، ایک اسکیل کے ملازم کو مستقل کیا، ایک ڈرائیور کے اسکیل کو بڑھایا، عام چھوٹے لوگ جو یہ محسوس کر رہے تھے کہ ان کی سننے والا کوئی نہیں، ہم نے ان کی بات سنی، وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عام آدمی کے لیے کھلے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟