توشہ خانہ کیس 2 میں سزا: عمران خان کو اب تک کون سے مقدمات میں کتنی قید ہوچکی ہے؟

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے عمران خان جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17- 17 سال قید اور جرمانے کی سزا

توشہ خانہ کیس کی سزا تو معطل ہو گئی تھی تاہم عمران خان کے خلاف مختلف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں اور کچھ میں سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔

ایک کیس میں ضمانت منظور ہو بھی جائے تو دوسرے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے، عمران خان کے خلاف کیسز کے ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو رہے ہیں۔

آج ہفتے کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ 2 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10-10 سال ایک دفعہ اور 7-7 سال ایک دفعہ قید کی سزا سنائی جس کے نتیجے میں دونوں کو مجموعی طور پر 17-17 سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے دونوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدت میں نکاح کا کیس

اس سے پہلے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےغیر شرعی نکاح کیس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں 17 سال قید کی سزا، عدالت میں پی ٹی آئی کے دعوے رد

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سنائی گئی سزا معطل کردی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس

رواں سال کے آغاز میں 17 جنوری 2025 کو  190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے کی سزا سنا دی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے  کمرہ عدالت میں موجودگی میں یہ فیصلہ سنایا تھا۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی جبکہ بشریٰ بی بی جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سائفر کیس

اس کے علاوہ 30 جنوری 2025 کو خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کل کتنے مقدمات زیرسماعت ہیں؟

عمران خان کے خلاف 9 مئی مقدمات ابھی بھی زیر سماعت ہیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟