سرحدی قتل اور نوجوانوں کی بڑھتی ناراضگی، بھارت کے لیے بنگلہ دیش میں خطرے کی گھنٹی

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں نوجوانوں کی بھارت سے بڑھتی ناراضگی اور سِلہٹ سرحد پر 2 بنگلہ دیشی نوجوانوں کے بھارتی خاصیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے کے واقعات نے سرحدی اور سیاسی کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی تازہ پارلیمانی رپورٹ کے مطابق ملک میں پاکستان اور چین کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، جبکہ بنگلہ دیشی نوجوان بھارت کے رویے سے ناخوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: طلبا تحریک کے شہید رہنما عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

سرحد پر خونریزی

جمعہ کو سِلہٹ کے کمپانی گنج اپزیلہ میں ڈمڈما بارڈر پر 2 نوجوان بنگلہ دیشیوں کو بھارت کی جانب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت عاشق الرحمان (19 سال)، اور مصعید علی (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ عاشق الرحمان لکڑیاں جمع کرنے کے دوران بھارت کی حدود میں تقریباً 600 گز کے فاصلے پر گولی ماری گئی، جبکہ مصعید علی کو رادان علاقے کے قریب ہلاک کیا گیا۔

کمپانی گنج پولیس کے انچارج شفیق الاسلام نے تصدیق کی کہ دونوں نوجوان بھارتی سرحد پار سے گولیوں کا شکار ہوئے۔ عاشق الرحمان کی لاش واپس بنگلہ دیش لائی گئی جبکہ مصعید کی لاش ابھی بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے قبضے میں ہے۔

نوجوان نسل کی ناراضگی

بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی نوجوان نسل بھارت سے نالاں ہے اور پاکستان و چین کا اثر بڑھ چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے اثرات کمزور ہو چکے ہیں اور نوجوان بنگلہ دیش کے قیام میں بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بھارت کے لیے انتباہ

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارت اپنی پالیسیاں درست نہ کرے تو وہ بنگلہ دیش میں اپنا اثر کھو سکتا ہے اور پاکستان و چین کا اثر مزید بڑھ جائے گا۔ یہ صورتحال بھارت کے لیے سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کی علامت سمجھی جا رہی ہے اور اس کے طویل مدتی مفادات متاثر ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟