ترکی کے استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے دوسرے MILGEM کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پاکستان نیوی کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اردوان نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات نمونہ ہیں اور مستقبل میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ
ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استنبول نیول شپ یارڈ میں جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر میں شراکت کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شراکت داری کی گہرائی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان نیوی اور ترکی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعلقات دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔
The commissioning ceremony of 2nd Pakistan Navy MILGEM class ship PNS KHAIBAR was held at Istanbul Naval Shipyard, Türkiye. Recep Tayyip Erdoğan, graced the occasion. Admiral Naveed Ashraf, Chief of the Naval Staff also attended the ceremony. @Aadiiroy2 @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/G70iKBGYUz
— Media Talk (@mediatalk922) December 21, 2025
تقریب کے بعد صدر اردوان نے جہاز کا دورہ کیا، جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور جہاز کے عملے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سمندری سیکیورٹی اور مستقبل میں پاکستان نیوی اور ترکی نیول فورسز کے مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: تُرکیہ 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 کا فاتح قرار
پی این ایس ملجم (PNS MILGEM) کلاس جہاز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پلیٹ فارم ہیں، جن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، جدید ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں۔

پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار اور ترکی کے درمیان 2018 میں 4 ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت 2 جہاز ترکی میں اور 2 پاکستان میں مکمل کیے جائیں گے۔ پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کے ساتھ ترکی میں تیار کیے جانے والے دونوں جہاز مکمل ہو گئے ہیں۔














