وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج، 21 دسمبر شام 5 بجے وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
وزارت کے مطابق دیگر زونل اجلاس بھی بیک وقت صوبائی دارلخلافوں میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ ملک بھر میں چاند کی رویت کا باقاعدہ جائزہ لیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کل ہوگا
چیئرمین کمیٹی، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، لاہور میں منعقدہ زونل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے نتائج کے بعد ملک میں رجب المرجب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔














