کراچی میں شدید دھند کے باعث 5 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس کی طرف منتقل کر دی گئیں۔
پی اے اے کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا
اسی طرح، ایک نجی ایئر لائن کی پرواز جو جدہ سے روانہ ہوئی تھی، کراچی کے بجائے اسلام آباد پہنچی۔
پی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ محدود حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی حفاظتی اور معمول کے اقدامات کا حصہ ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔














