انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹر سمیر منہاس کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اننگز ان کے لیے خاص طور پر یادگار ہے اور ان کے ذہن میں ابتدا سے بڑا اسکور کرنے کا ہدف تھا۔
Champions’ celebrations in full flow! 📸💫
A commanding victory sealed in the final 🙌#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/3314tLs8P1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کھیلنا چاہتے تھے اور وکٹ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی حکمت عملی پہلے بیٹنگ کرنے کی تھی، جو کامیاب ثابت ہوئی۔
سمیر منہاس کا کہنا تھا کہ یہ کارکردگی ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں شامل رہے گی۔ ’ہم نے بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں لیا۔‘
مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے ہیرو، سمیر منہاس کون ہیں؟
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹر سمیر منہاس نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت پاکستان بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔














