پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز سمیر منہاس 2 دسمبر 2006 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ وہ رائٹ ہینڈ بیٹر ہیں اور لیگ بریک گگلی بھی کرسکتے ہیں، لیکن ٹیم میں ان کا مرکزی کردار بلے باز کے طور پر ہے۔ سمیر کے پسندیدہ کرکٹر ان کے بڑے بھائی اور قومی کرکٹر عرفات منہاس ہیں۔
1️⃣7️⃣2️⃣ runs
1️⃣1️⃣3️⃣ balls
1️⃣7️⃣ fours
9️⃣ sixesSameer Minhas puts on an absolute masterclass in the final. Take a bow 👏🔥#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/znAm0AjXP8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
سمیر کی عمر 19 برس 19 دن ہے۔ انہوں نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 میں اپنی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ابتدائی میچ میں ملائیشیا کے خلاف ناقابل شکست 177 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو 345 رنز کے بڑے سکور تک پہنچایا۔
First batter to score 1️⃣5️⃣0️⃣ in an ACC #U19AsiaCup final 🫡
We are witnessing something special from Sameer Minhas ✨#PAKvIND | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/1CZ6RVs5Fv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں بھی سمیر نے 69 رنز کی مضبوط اور ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی یہ شاندار بیٹنگ اور سنبھلی ہوئی شاٹس انہیں ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین اور زیادہ رنز والا کھلاڑی بنا چکی ہے۔
1️⃣0️⃣0️⃣ in the final! 🔥
Sameer Minhas delivers a knock of the highest order 👏#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/2p9TCEcHOO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
سمیر نے ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف 44 جبکہ انڈیا کے خلاف 9 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ سمیر راویتی حریف بھارت کے خلاف بڑی اننگز کھیلنا چاہتے تھے جو انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں کر دکھایا۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سمیر منہاس نے 113 گنیدوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کے ساتھ شاندار 172 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 152.21 رہا۔ انہوں نے بیشتر رنز باؤنڈریز سے حاصل کیے۔ سمیر منہاس باؤنڈریز لگا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈر 19 پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے 172 رنز کی اننگز میں 122 رنز باونڈریز لگا کر سمیٹے۔

اس سے قبل باؤنڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا،ا نہوں نے 2023 میں سری لنکا انڈر 19 کے خلاف 150 رنز میں 94 رنز باؤنڈریز (13 چوکے،7 چھکے) سے حاصل کیے تھے۔

اب تک کے میچز میں ان کی فارم اور مستقل مزاجی نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان کی نوجوان ٹیم کے مستقبل کے بڑے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
سمیر منہاس اپنے سکورز، برداشت اور شاٹس کے توازن کے ساتھ ہر کرکٹ شائق کے لیے دلچسپی کا سبب بن گئے ہیں، اور ان کی موجودہ کارکردگی نے انڈر 19 ایشیا کپ میں انہیں ہیرو بنا دیا ہے۔














