حنا آفریدی نے کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر سے منگنی کرلی

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔

حنا آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی، جس کے بعد شوبز حلقوں اور فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار سے منگنی کیوں توڑی؟

حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور ملک کے کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamoor Akbar (@taimooriii)

حنا آفریدی کی منگنی معروف کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر المعروف تیموری سے ہوئی ہے، یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت بن گئی، کیونکہ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو عموماً نجی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: دھوم دھام سے منگنی کرنے والے اداکارہ عروبہ مرزا اور حارث سلیمان کی راہیں جدا

حنا آفریدی کی جانب سے زندگی کے اس نئے مرحلے میں داخل ہونے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟