اسلامی مہینے رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق یکم رجب المرجب 1447 ہجری 22 دسمبر 2025 بروز پیر کو ہوگی۔
الحمد للہ عزوجل
آج پاکستان میں بروز اتوار 21 دسمبر 2025 رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے۔
کل بروز پیر 22 دسمبر 2025 کو یکم رجب المرجب ہے
مرکزی رویت ھلال کمیٹی
اللھم بلغنا رمضان— Mufti Ali Asghar (@MuftiAliAsghar) December 21, 2025
چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جب کہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔
قبل ازیں سپارکو نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رجب المرجب کا چاند آج ہی نظر آنے کا امکان ہے، اور یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہوگی۔














