سینیئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی مفاد میں سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہے، اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی کیس میں بریت کے بعد شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہے؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید قیادت کو رہا ہونا چاہیے تاکہ وہ عمران خان کو مذاکرات پر آمادہ کر سکیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ اپنے بعد بیرسٹر گوہر کے بجائے شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پی ٹی آئی بناتے۔
واضح رہے کہ سابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت ہوگئی ہے، جس کے بعد ان کی رہائی کے امکانات ہیں۔
اس وقت سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی سیاسی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی بات چیت آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو کردار ادا کریں، ہم نے نہیں روکا، رانا ثنااللہ
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ بار ہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔














