پاکستان کا بڑا اعزاز،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ ترین سعودی میڈل سے سرفراز

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی ہدایت پر سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز میڈل (اعلیٰ درجہ) سے نوازا۔

یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقاتیں

یہ تقریب آج ریاض میں وزارتِ دفاع میں اس وقت منعقد ہوئی جہاں سعودی وزیرِ دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور دفاعی شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم

اس ملاقات میں سعودی نائب وزیرِ دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد بن عیاف، چیئرمین جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی، وزیرِ دفاع کے انٹیلیجنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ اعزاز دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟