آج سال کا چھوٹا ترین دن ہے جبکہ 22 دسمبر کی شب سال کی سب سے طویل رات ہوگی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: 2025 کے پاکستانی ڈراموں کے بہترین گانے کون سے ہیں؟
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 دسمبر سے دن بتدریج طویل اور راتیں مختصر ہونا شروع ہو جائیں گی۔ یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا اور 21 اور 22 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا، جسے اعتدالِ ربیعی (Spring Equinox) کہا جاتا ہے۔
اسی طرح 21 جون کو سال کا سب سے طویل دن اور سب سے مختصر رات ہوگی، جب سورج اپنے زیادہ سے زیادہ شمالی مقام پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں شہری علاقوں میں طلاق کی شرح نئی بلند ترین سطح پر
ماہرین کے مطابق دن اور رات کے اس فرق کی بنیادی وجہ زمین کا اپنے محور پر جھکاؤ اور سورج کے گرد گردش ہے، جو موسموں کی تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔














