ایپ ٹریکنگ پالیسی کی خلاف ورزی پر اٹلی کا ایپل کو 98 ملین یورو کا جرمانہ

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی نے ایپ اسٹور کے ذریعے اپنی بالادستی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایپ ڈویلپرز پر غیر منصفانہ دباؤ ڈالنے کے الزام میں ایپل پر 98 ملین یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق، ایپل نے اپنی ایپ ٹریکنگ پالیسی پالیسی کے تحت ایپ ڈویلپرز کو صارفین سے اضافی رضامندی لینے پر مجبور کیا، جو کہ پرائیویسی قوانین کی ضرورت سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں ایپ ڈویلپرز کے اشتہاری کاروباری ماڈلز متاثر ہوئے، جبکہ صارفین کے لیے فراہم ہونے والے پرائیویسی فوائد مناسب نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں فون لوکیشن کی نگرانی، ایپل، گوگل اور سام سنگ نے سخت اعتراضات اٹھا دیے

اتھارٹی نے کہا کہ ایپ ٹریکنگ پالیسی کے اصولوں میں غیر تناسبی عنصر موجود ہے، کیونکہ ایپل کو ایک ہی مرحلے میں صارف کی رضامندی حاصل کرنے کا اختیار فراہم کرنا چاہیے تھا، تاکہ صارف کی پرائیویسی کے وہی فوائد حاصل ہوں۔

یہ فیصلہ یورپی کمیشن اور اٹلی کے ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹر کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کے بعد سامنے آیا۔

یاد رہے کہ مارچ میں فرانس کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی نے بھی ایپل پر 150 ملین یورو جرمانہ عائد کیا تھا، اس کا الزام تھا کہ ایپ ٹریکنگ پالیسی ایپ ڈویلپرز پر غیر ضروری دباؤ ڈالتی ہے اور صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے لازمی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے والی ایپ ہٹا دی

ایپل کی 2021 میں متعارف کرائی گئی اس پالیسی کے تحت ایپ اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والی ایپس کو صارف سے واضح اجازت لینا ضروری ہے۔ اگر صارف اجازت نہیں دیتا، تو ڈویلپرز کو ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے ضروری ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

یورپی اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ اس نظام سے تیسرے فریق کے ڈویلپرز اور اشتہاری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ ایپل خود اپنے اشتہاری کاروبار سے فائدہ اٹھاتا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟