علاج کے بجائے پٹائی، ڈاکٹر مریض کی جان کے درپے ہوگیا

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں واقع اندرا گاندھی اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے مریض پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردِعمل پیدا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر بستر پر لیٹے مریض کو بار بار مارتا ہے، جبکہ مریض خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ واقعے کے بعد اسپتال میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور ملزم ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لواحقین کی بے بسی، ڈاکٹر کی بے حسی، نشتر اسپتال ملتان میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو وائرل

متاثرہ مریض ارجن پنوار نے بتایا کہ وہ طبی معائنے کے لیے اسپتال آیا تھا۔ برونکو اسکوپی کے بعد اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی، اور وہ آکسیجن لینے کے لیے ایک دوسرے وارڈ کے بستر پر لیٹ گیا۔ اس دوران ڈاکٹر نے بغیر کسی وجہ کے بدتمیزی شروع کر دی۔

ارجن پنوار نے کہا کہ جب اس نے احترام کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی تو ڈاکٹر مزید جارحانہ ہو گیا۔ مریض کے مطابق، میں نے صرف یہ پوچھا کہ کیا وہ اپنے گھر والوں سے بھی اسی طرح بات کرتا ہے، جس پر ڈاکٹر نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایک لاکھ سے زائد بصارت سے محروم افراد کی بینائی لوٹانے والے نیپالی ڈاکٹر کون ہیں؟

اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ملزم ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے اور مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر قصوروار پایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعہ کے بعد عوام اور مریضوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی معاملے پر زوردار تنقید جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این اے 130 کا انتخابی تنازع ختم، نواز شریف کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست خارج

کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟