ایئر انڈیا کے بوئنگ 777 طیارے کو انجن میں آئل پریشر کم ہونے کی وجہ سے واپس دہلی لوٹنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا
یہ بھی پڑھیں:
بھارت کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے پیر کو بتایا کہ یہ طیارہ ممبئی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان کے بعد فلپس ریٹریکشن کے دوران دائیں انجن میں آئل پریشر صفر ہو گیا جس پر پائلٹس نے پروسیجر کے مطابق انجن بند کیا اور طیارہ دہلی واپس لے آئے۔
اتھارٹی کے مطابق جدید طیارے ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایک انجن پر بھی محفوظ لینڈنگ کی جا سکتی ہے۔
ایئر انڈیا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا اس غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔ طیارے کی ضروری جانچ پڑتال جاری ہے۔
مزید پڑھیے: ایئرانڈیا کی ساکھ کیسے بحال ہو؟ بھارتی حکومت اور ایئرلائن نے سر جوڑ لیے
یہ طیارہ تقریباً 15 سال پرانا ہے اور اس نے پہلے ویانا، وینکوور، شکاگو جیسے شہروں کے لیے پروازیں کی ہیں۔ اس واقعے پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایئر انڈیا اس سال شدید نگرانی میں رہی ہے۔ اس کے ایک طیارے کو 12 جون کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی سب سے بڑی فضائی ایئرلائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی
بھارت کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے ایئر انڈیا میں متعدد حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کی تھی اور حال ہی میں ایئر انڈیا نے تسلیم کیا کہ خامیوں کو دور کرنے کے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے۔














