ہندی سیکھو ورنہ نکل جاؤ، بی جے پی کونسلر کی غیر ملکی کوچ کو سرعام دھمکی

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دہلی میں واقع ایک ایم سی ڈی پارک میں کام کرنے والے جنوبی افریقی فٹ بال کوچ کو ہندی نہ سیکھنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مقامی کونسلر دھمکیاں دے رہی ہیں کہ اگر ایک مہینے میں ہندی نہ سیکھی تو پارک سے نکال دیا جائے گا۔

بی جے پی کی مقامی کونسلر رینو چودھری کی جانب سے دی گئی اس دھمکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں رینو چودھری کو غیر ملکی کوچ سے سخت لہجے میں سوال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بھارت میں رہنے کے باوجود ہندی کیوں نہیں سیکھ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: کرسمس کی تقریبات میں خواتین پر ہندوتوا کارکنان کا حملہ، زبردستی اور بدسلوکی کی ویڈیوز وائرل

ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتی ہیں کہ جس میں وہ کہتی ہیں کہ اگر یہاں کا پیسہ کھا رہے ہو تو ہندی بولنا بھی سیکھو، اگر اس کو پارک لینا ہے تو ہندی سیکھ کر آئے گا ورنہ اسے پارک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر 13 دسمبر کو پیش آیا جس کے بعد سیاسی اور سماجی ردعمل سامنے آنے لگے اور کونسلر پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔ مذکورہ غیر ملکی کوچ گزشتہ 14 سے 15 برسوں سے دہلی میں مقیم ہے اور مقامی بچوں کو فٹ بال کی تربیت دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے اس واقعے کو زبان اور قومیت کی بنیاد پر دھمکانے سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہر جگہ ہندی کیوں مسلط کرنا چاہتے ہیں تو کسی نے کہا کہ پہلے آپ تمیز سے بات کرنا سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: بی جے پی رہنما کی نابینا خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل

تنازع بڑھنے کے بعد رینو چودھری نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پارک کے صفائی ملازمین اور میونسپل عملے کو کوچ سے بات چیت میں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ وہ ہندی نہیں سمجھتا۔ ان کا الزام ہے کہ کوچ ایم سی ڈی پارک کو بغیر اجازت اور فیس ادا کیے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

کونسلر کے مطابق پارک میں سرگرمیاں مقررہ وقت یعنی رات 8 بجے کے بعد بھی جاری رہتی تھیں اور صفائی و نظم و ضبط سے متعلق ہدایات کو کوچ زبان نہ سمجھنے کا بہانہ بنا کر نظرانداز کرتا رہا۔ رینو چودھری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے آٹھ ماہ قبل کوچ کو بنیادی ہندی سیکھنے کا مشورہ دیا تھا اور یہاں تک کہ اس کی فیس ادا کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

دوسری جانب غیر ملکی کوچ کا کہنا ہے کہ وہ صرف بچوں کو فٹ بال سکھا رہا تھا اور اس کے ساتھ بھارتی شہری بھی موجود ہوتے ہیں جو رابطے میں مدد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایچ ون بی ویزا انٹرویوز کی منسوخی پر بھارت کو پریشانی لاحق

دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل، شواہد فراہم کرنے پر زور

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی