روس میں واٹس ایپ کے خلاف کریک ڈاؤن، وجہ کیا ہے؟

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس میں واٹس ایپ کے خلاف جاری حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث صارفین کو سروس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نئی پابندیوں کو واٹس ایپ تک رسائی میں رکاوٹوں کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی فیچر متعارف

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ تک رسائی محدود کر کے روسی حکومت 10 کروڑ سے زائد افراد سے نجی اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رابطے کا حق چھیننا چاہتی ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب روس میں تعطیلات کا موسم قریب ہے۔

انٹرنیٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میخائل کلیماریف کے مطابق 23 دسمبر سے واٹس ایپ کی رفتار میں تقریباً 70 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

اس صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے روسی کمیونیکیشن ریگولیٹر روسکو منادزور نے خبردار کیا ہے کہ اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی تعمیل میں ناکام رہا تو اس پر مکمل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

’واٹس ایپ روسی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے‘

روسکو منادزور کے مطابق واٹس ایپ مسلسل روسی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ریگولیٹر کا دعویٰ ہے کہ اس میسجنگ ایپ کو ملک کے اندر دہشتگرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، افراد کی بھرتی، فراڈ اور دیگر جرائم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

منگل کے روز ہزاروں روسی صارفین نے واٹس ایپ کی سست روی اور سروس بند ہونے سے متعلق شکایات درج کرائیں۔

واضح رہے کہ روس نے اگست سے میٹا کی ملکیت واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر بتدریج پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی تھیں۔

ریگولیٹر کا الزام ہے کہ غیر ملکی پلیٹ فارمز اور ایپس فراڈ سے متعلق معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر نہیں کرتیں۔

حکومت کا میکس نامی متبادل ایپ لانے کا ارادہ

واٹس ایپ کے علاوہ فیس بک، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی روس میں پابندیوں کی زد میں ہیں۔

ادھر روسی حکام ان غیر ملکی ایپس کے متبادل کے طور پر ’میکس‘ نامی ایک سرکاری میسجنگ ایپ متعارف کرانے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر مواصلاتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟