دھرمندر کی بیٹی ایشا دیول والد کے انتقال کے ایک ماہ بعد پہلی پر منظرعام پر آگئیں

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر کے انتقال کے تقریباً ایک ماہ بعد، ان کی بیٹی ایشا دیول کو منگل کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر جذباتی لمحے میں دیکھا گیا۔

23 دسمبر کو اپنی پہلی پبلک اپیرنس کے دوران، ایشا دیول کو پاپرازی نے ایئرپورٹ پہنچتے ہوئے کیمرے میں قید کیا۔ اس موقع پر وہ سادہ سیاہ لباس میں ملبوس تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: دھرمندر کی وفات کے بعد سنی دیول اور بوبی دیول کروڑوں کی وراثتی زمین سے محروم

جب وہ سیکیورٹی چیک کے لیے جارہی تھیں، تو پاپرازی نے ان سے چند تصاویر کے لیے پوز دینے کی درخواست کی۔ پوز دیتے ہوئے، ایشا نے کیمرے کے سامنے کوئی مسکراہٹ نہیں دی، جس پر ایک فوٹوگرافر نے پوچھا، کیسی ہیں آپ؟ جس نے ایشا کو حیران کر دیا۔ 44 سالہ اداکارہ اس سوال سے کچھ چونک گئی، لیکن جواب نہ دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر ایئرپورٹ کے اندر آگے بڑھ گئیں۔

گزشتہ ہفتے، ایشا دیول اور ہیما مالینی نے دھرمنندرا کی یاد میں متھرا کے شری کرشنا جنمشتمی آشرم آڈیٹوریم میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے

یاد رہے کہ دھرمنندرا 24 نومبر کو ممبئی میں اپنے رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔

دھرمندر کی آخری فلم ‘اکیس’ جس میں اگستیا نندا مرکزی کردار میں ہیں، یکم جنوری کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟