اینکر پرسن سمیع ابراہیم گرفتار کرلیے گئے

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن سمیع ابراہیم اسلام آباد میں آبپارہ کے نزدیک گرفتار کرلیے گئے۔

سمیع ابراہیم کے دفتری ساتھی صدیق جان کا کہنا ہے کہ انہیں تھانہ آبپارہ کے نزدیک شاہراہ سیونتھ ایوینیو سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ ان پر الزام کیا ہے۔

ٹی وی چینل پر اینکر کے سوال کے جواب میں صدیق جان نے کہا کہ اس بات کا علم ابھی تک نہیں ہوسکا کہ سمیع ابراہیم کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ایسا بھی نہیں تھا کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری چل رہی ہو یا پولیس سے چھپ رہے ہوں۔

صدیق جان کا مزید کہنا تھا کہ نہ تو سمیع ابراہیم کو کوئی نوٹس ملا تھا اور نہ ہی کوئی فون کال آئی تھی پھر بھی جب وہ دفتر سے نکلے تو انہیں اٹھا لیا گیا جو کہ ایک افسوسناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا تھا کہ خواہ اسلام آباد پولیس ہو یا کوئی اور ادارہ سمیع ابراہیم کو گرفتار کرنے سے پہلے عدالت کی اجازت لے لیکن اس حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر ٹی وی چینل کے وکلا توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp